کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر، قتل، بغاوت اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے مقدمات میں 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت پر رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں
عدالت بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، سلمان مجاہد سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔