خضدار : بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق،19زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔