اسلام آباد: مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس پر ان کو آگاہ کردیا گیاہے، ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال کی جانب سے فضل الرحمان لکھے گئے خط میں ان کو جان کودرپیش خطرے سے آگاہ کیا گیاہے ۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) پشاور کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیاہےکہ مولانا فضل الرحمان کوبھی سیکیورٹی خطرات ہیں، انہوں نے خطرات کے باوجود پشاور کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی کے خط میں خطرات کے باعث مولانا فضل الرحمان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کےفوری بعدسکیورٹی خطرات سےمتعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔