سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں کی مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں،نیب لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی۔
پریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے, عدالتی حکم پر جب نیب نے کارروائی شروع کی تو معلوم ہوا گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، جس پر نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی۔
اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مراسلہ بھی بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کر رہا ہے مگر گلبرگ 3 میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، غائب گاڑیوں میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں لہٰذا ان گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نیب کی معاونت کرے۔