کراچی: پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیراطلاعات کے سندھ حکومت سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانے کی بات کرنا جمہوریت دشمنی ہے اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،فواد چوہدری نے سندھ کے ووٹرز کی توہین کی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے جب کہ پی پی پی کی فرسودہ سیاست ہے جس کی امین آصف زرداری کی پارٹی ہے۔
وفاقی وزیر کے بیانات پر پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے کہا کہ فواد چوہدری ساتھ ہے تو عمران خان کو دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں،
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت “مہمان ” ہونے کی بات سے پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب ہوئی ہے، فواد چودھری یہ بتائیں کہ وفاقی حکومت کتنے دن کی مہمان ہے۔