اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خون خرابے سے بچنے کے لیے مطمئن کرنے کی پالیسی کو غیر ریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام قرار دیدیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر نےلکھا کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی غیر ریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام اور پُر امن جمہوری احتجاج کے حق کے تصور کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کہ ریاست کو قانون کی عمل داری قائم کرنی چاہیے اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بالخصوص جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔
شیریں مزاری نے کہا مجھے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف موجودہ حالات بلکہ جبری گمشدگیوں پر بھی قانون کی پاسداری کے عزم پر قائم رہیں گے۔