پی ٹی وی نے ’’بیجنگ‘‘ کے بجائے ’’بیگنگ‘‘ لکھنے پر معذرت کرلی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اسکرین پر ’’بیجنگ‘‘ کے بجائے لفظ ’’بیگنگ‘‘ لکھنے کی غلطی پر معذرت کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت ’’بیجنگ‘‘ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی ایک تقریب سے خطاب کیا جسے پاکستان ٹیلی ویژن ’’پی ٹی وی‘‘ نے براہ راست نشر کیاگیا اس موقع پر پی ٹی وی نے اسکرین پر چین کے دارالحکومت کو انگریزی میںBeijing  ’’بیجنگ‘‘ کے بجائے غلطی سے Begging ’’بیگنگ‘‘ لکھ دیا جس کے معنی ’’بھیک مانگنے‘‘ کے ہیںتاہم اب سرکاری ٹی وی نے اپنی غلطی پر معذرت بھی کرلی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی وی کی اسکرین پر ’’بیگنگ‘‘ کا لفط محض 20  سیکنڈ تک ہی رہا اور اسے درست کرلیا گیا لیکن سوشل میڈیا سائٹس پر سرکاری ٹی وی کی اس غلطی پر شدید تنقید کی گئی