چیف جسٹس کی طبیعت میں بہتری،ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

راولپنڈی:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو طبیعت میں مزید بہتری آنے کے بعد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
جس کے بعد سپریم کورٹ کے بینچ ون میں زیرِ سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔
بینچ نمبر ایک میں عدالت عظمیٰ نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔