نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کو 9نومبرکو طلب کرلیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اورسلمان شہباز کو ایک بار پھر 9 نومبرکو طلب کرلیا ہے۔
اس سے پہلے سلمان شہبازکو نیب حکام طلب کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہباز کو بھی بیان دینے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔
دونوں کو نیب نے 2 نومبرکو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم حمزہ شہباز شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتارشہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔