اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے نیب سب جیل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بھائی کی خیریت دریافت کی اور ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ ایک ماہ سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں اور ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد کی نیب سب جیل میں قید ہیں۔
شہباز شریف کو نیب نے 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جس کے بعد انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا۔