اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر موجود ہیں اور آج شام وہ دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔
یکم نومبر سے پانچ نومبر تک شیڈول کیے گئے دورے کے آخری روز وزیر اعظم نے شنگھائی میں بین الاقوامی درآمدی نمائش کی سائیڈ لائن پر روسی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری، دو طرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نور الحق قادری وزیراعظم کو مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے آگاہ کریں گے اور تحریک لبیک کی قیادت سے ہونے والے معاہدے کے نکات پر بھی بریفنگ دیں گے۔