وزیراعظم عمران خان کی روسی ہم منصب دمتری میدیدوف سے ملاقات

دونوں رہنمائوں نےملاقات کے دوران پاک روس تعلقات پراطمینان اوربدلتےعلاقائی حالات کےتناظرمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا

               
November 5, 2018 · اہم خبریں, قومی

شنگھائی: شنگھائی میں وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورروسی وزیراعظم دمتری میدیدوف نےملاقات کے دوران پاک روس تعلقات پر اطمینان اور بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔