کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن ختم ہوتےہی پتھاروں کاجنگل دوبارہ آباد

کراچی:انسداد تجاوزات کی ٹیم کی جانب سے صدر کے علاقے میں کیا گیا آپریشن نمائشی ثابت ہوا ،آپریشن ختم ہوتے ہی پتھاروں کا جنگل دوبارہ آباد ہوگیا۔
پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں انسداد تجاوزات کی ٹیم ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پاسپورٹ آفس، اور ملحقہ سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کیا گیا،آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر قبضہ کی گئی جگہوں کو مسمار کردیا اور پتھارے ہٹانے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر لگے سن شیڈ بھی اتار لیے گئے۔
محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے آپریشن سے قبل مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے اور دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری طور پر تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔