نوشہرہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور تحقیقات درست سمت میں جارہی ہے اور جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات سے متعلق کہا کہ جدید ترین آلات کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جو کہ درست سمت میں ہے، تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں بہت جلد مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔