اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد رات کو ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔