اسلام آباد :سعودی پیکج بغیرکسی شرائط کے ملاہے،سعودی پیکج سے پاکستانی معیشت کوسہارامل گیا ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے دورے سے متعلق ایک تجسس پایاجاتا ہے،ہم 4 نکاتی ایجنڈے پرچین گئے اوران میں پیش رفت ہوئی،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہیں اوررہیں گے،موجودہ حالات کے ذمے دار کون ہیں،اس کا تعین ہونا چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلدہی گوادرایک بڑاتجارتی مرکزبنے گا،ہم دہائیوں سے معاشی تنزلی کاشکارہیں،ریاست اپنی افادیت کھورہی ہے۔
ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق ہم سب کوملکرکام کرناہوگا،عام آدمی کی نظرملکی اداروں پر ہے۔
شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ رضاربانی کواپنی حیثیت کااندازہ نہیں،مجھے ہے، پاکستان اس نہج تک کیوں پہنچا؟سب کوگریبان میں جھانکناچاہیے،پاکستان کوموجودہ نہج پرپہنچانے والوں کاتعاقب کرناہوگا۔
خطے میں کھینچاتانی پاکستان کومتاثرکرسکتی ہے،بدقسمتی سے یمن میں جنگ کی کیفیت ہے۔