لاہور:مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور انکی سابق جماعت مسلم لیگ ن کےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
چوہدری نثار علی خان کے ن لیگ سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہےجبکہ سابق وزیر داخلہ کے جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں واپس آنے کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی سے معاملات طے ہونے کے بعد چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران نے چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چوہدری نثار جلد مسلم لیگ (ن) میں واپس آ جائیں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار کے نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور انہوں نے مریم نواز کو بطور پارٹی رہنما تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔