لاہور: ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہاکہ علیم خان کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ، جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایم ایل اے کو درخواست دی ہوئی ہے ، تفصیلات آنے کے بعد میرٹ پر کارروائی ہوگی ۔
اطلاعات کے مطابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہاکہ اگر علیم خان نے جواز پیش کردیا تو کیس کو بند کردیا جائے گا اور اگر جواز نہ دے سکے تو کارروائی ہوگی ، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو بلایا تو وہ عدالت چلے گئے ، پیراگون کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز کرنے والے ثبوت نہیں چھوڑتے ، اس لئے ان ثبوتوں تک پہنچنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہوتی ہے ،جب میڈیا نیب پر تنقیدکرتا ہے کہ نیب کام نہیں کرتا تو نیب والوں کا مورال بہت ڈاؤن ہوتا ہے ۔