ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مائیک پومپیوکے ساتھ ملاقات مثبت رہی، مسائل کے حل کاواحد راستہ مذاکرات ہے،مذاکرات کے سوا کوئی اورراستہ نہیں، پاکستان کا تشخص اسلام کی روح سے متصادم ہے،ہمیں اپنا تشخص درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی کارشتہ ہےچین کا دورہ بہت مفید رہا،پاک چین مشترکہ اعلامیہ کے بعد قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں رہی،اعلامیے میں پاکستان اورچین کے تعلقات کی اہمیت کاذکرکیاگیاہے،چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں،سی پیک کے اگلے مرحلے پرچینی حکام سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے گفتگوکیلیے تیارتھے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں،بھارت میں مئی 2019کے انتخابات تک مذاکرات کی امیدنہیں۔