کراچی:امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے عافیہ صدیقی کو پاکستا ن کودینے کی پیشکش کی تھی لیکن حکومت نے عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کرایا جبکہ انکی جگہ کچھ اور لینےکا فیصلہ کیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے ،ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے کہاکہانہیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں اب بہت زیادہ امیدہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کردیا جائے گا ۔