اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا ایوان 22 کروڑ عوام کی دانش گاہ ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ شریف آدمی ایوان کی کارروائی بھی نہیں دیکھ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جو لوگ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ دراصل ازخود اپنی توہین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں اقتصادی صورتحال پر ہونے والی بحث تاحال مکمل نہیں ہو سکی جو گزشتہ ایک ہفتے سے ایجنڈے کا حصہ ہے۔