اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے پیداواری، ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن سیکٹرز کی کارکردگی پیش کی جائے گی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے ٹیرف اور صارفین کیلئے سبسڈی کے امور زیر بحث آئیں گے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں سیکریٹری پاور شریک ہوں گے، مذاکرات میں پاور ڈویژن کے پاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی شریک ہوں گے، پیپکو کی وصولیوں اور پاورسیکٹر کے ذمہ قرضہ جات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف کو گزشتہ روز بھی پاورسیکٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت کے مختلف شعبوں میں مذاکرات 20 نومبرتک جاری رہیں گے۔