جھوٹی شکایات درج کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،نیب

 

لاہور: جھوٹی اور فرضی شکایات درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق جھوٹی اور فرضی شکایات دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر کیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق جھوٹی اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو ایک سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہوگا جب کہ دو ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اورشکایت درست ثابت ہونے پر 4 ماہ کے اندر اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان نیب نے مزید کہاکہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔