سابق حکومت نےپانامامیں شامل جن کیسزکی پیروی نہیں کی ہم کریں گے،حماداظہر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نےکہاکہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کی نشاندہی ہوئی اور 294 کو نوٹسز جاری کیے، سابق حکومت نے پاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نےپاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک 96 ہزار پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رکن محسن شاہنواز کی جانب سے پوچھا گیا کہ بتایا جائے علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے؟
حماد اظہر نے کہا کہ کوئی خاتون ہو یا مجھ سمیت کوئی شخص، جس کا نام بھی آیا کارروائی ہوگی۔