اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو کرے گا جس کیلئے عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے کہا تھاکہ کہ شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں اور ایسے بیانات سامنے آگئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کرپشن ہے اور دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ شہباز شریف نے دوسروں کو فائدہ پہنچایا، ان کے خلاف اس مہینے کے آخر تک ریفرنس فائل ہو جائے گا۔