لاہور: دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےفلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،
جبکہ فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کوآرڈینیٹر سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت، جگہ اور مقام کا تعین کرےگااور سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔
ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکی ہے۔