لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نےکوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔
ترجمان نیب نے کہا ہےکہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتاہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔
واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روزنجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ہے۔