اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، بات واضح ہے کہ اگربولو گے تو نیب کا کیس بنے گا،نیب کو سیاست کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنماؤں خواجہ محمد آصف ،مریم اورنگزیب اور دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب سیاسی پارٹی بن چکا، آمریت کے دور میں جو نہیں ہو پایا وہ اب ہورہا ہے، نیب ایک کالا قانون ہے اس کو ختم ہونا چاہیے تھا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پانچ پروگراموں میں شریک ہوئے اور میڈیا ٹرائل کیا، نیب کی خاص معلومات بھی سلیم شہزاد نے بیان کی جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی ہتک کی گئی،اگر نیب نے میڈیا ٹرائل کرنا ہے تو ہمیں بٹھا کر کیا جائے، ہم اس کا جواب دے دیں گے۔