لاہور: نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارکر33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔
نیب حکام کے مطابقبرآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں ،10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔