لاہور:وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے اوورسیز زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔
اطلاعات کےمطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کووزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے اوورسیز زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کرے گا ۔
خیال رہے کہ عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی تاہم رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جو چیف جسٹس نے منظور کرکے اعتراضات ختم کر دئیے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر دی گئی تھی۔