کوئی ناراض ہے تو ہمیں منانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
کوئی ناراض ہے تو ہمیں منانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

حکومت نےبلاول کوپی اےسی کمیٹی کاچیئرمین بنانےکی پیشکش کی،فیصل کریم کنڈی

کراچی : حکومت نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی جسے بلاول نے ٹھکرا دیا۔
اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی تھی کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی روایت ہم نے ڈالی تھی ہم خلاف ورزی کیسے کریں؟اس لیے اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی بن سکتے ہیں۔
رہنما پی پی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے یہ بھی پیشکش کی کہ شہباز شریف کے علاوہ کسی کو بھی چیئرمین پی اے سی بنایا جائے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پیشکش کو بھی قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔