عراق میں پھنسے زائرین وطن واپس آگئے،ترجمان دفتر خارجہ

ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے زائرین کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ

               
November 10, 2018 · اہم خبریں, قومی

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے تمام زائرین کو پاکستان بھیجنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ٹور آپریٹر کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کی ہی وجہ سےزائرین کےلئےمسائل پیدا ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ عراق میں پاکستانی سفیراور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیںکہ انہوں نے تمام زائرین کوپاکستان واپس بھیج دیا۔
انہوں نے زائرین کو وطن واپسی پر خوش آمدید بھی کہا۔