اسلام آباد:ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی ونگ نے 726 افراد کو نوٹس جاری کردیئے،جن افراد کو نوٹس جاری ہوئے انہیں ایف آئی اے اسلام آباد سے رابطے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں وہ مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں جنہیں ایف آئی اے اسلام آباد سے رابطے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کو نوٹسز جاری ہوئے ان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔