شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا۔فائل فوٹو
شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا۔فائل فوٹو

زرداری اورشریف خاندان سےپیسےنکلوانےسےمسئلہ حل ہوجائےگا،فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور شریف خاندانوں سے پیسے نکلوانے سے قرضوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پارٹی کے لوگ کہتے ہیں کہ حکومت باہر جاکر بھیک مانگ رہی ہے، تو ایسا کرتے ہیں پاکستان کا جو 84 فیصد قرضہ پی پی پی اور ن لیگ نے لیا ہے، وہ ان دونوں خاندانوں سے نکلوالیتے ہیں، ملک کے قرضے کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور ہمیں باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ان کے پاس بہت پیسے ہیں جو پاکستان کے عوام کے ہیں، پاکستان جمہوری ملک ہے، دیگر جگہوں پر پیسہ نکلوالنے کے جو طریقے آزمائے گئے ہیں، بدقسمتی سے یہاں نہیں کر سکتے، اس لیے دیر لگ رہی ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولﷺ ہیں،جس کو نبی کریمﷺ سے عشق نہیں وہ مومن ہی نہیں۔

موجودہ حکومت مذہبی قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی،مذہبی قیادت کو ملک میں جاری نظریاتی جنگ کو اپنانا ہوگا، یہ لڑائی نظریات کی لڑائی ہے جو دلیل سے جیتی جاتی ہے، دلیل کی بنیاد پر بات کرنے والے علما کو شہید کیا گیا، صوفیاء کرام کے عبادت گاہوں پر حملے کیے گیے، ماضی میں ریاست نے اس سب کو تماشائی بن کر دیکھا، ریاست لمبے عرصے تک غیر روایتی جنگ میں شریک رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا آسیہ کیس کے بعد پیدا ہونے والا بحران حکومت کا نہیں بلکہ معاشرے کا بحران ہے، توہین آمیز خاکے ہوں یا کسی کو مشیر لگانا ایک طبقہ ہر مسئلے پر سیاست کرتا ہے، ہمارے مذہبی اکابرین کو اس نظریاتی جنگ میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔