سعید غنی نے فواد چوہدری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے فواد چوہدری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دیدیا۔
رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاکہ فواد چوہدری جھوٹ بولنے والا روبوٹ ہیں،عمران خان سے اتحادی بھی نہیں سنبھالے جاتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ قانون کا اطلاق علیمہ خان پر کیوں نہیں ہوتا؟ان کا کہنا تھا کہ نیب کے آفیسر سے بڑی رقم ملنا خود نیب کا بڑا اسکینڈل ہے۔