کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نامور ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے والے دو بچے دم توڑ گئے جبکہ انکی والدہ کی بھی حالت خراب ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور5 سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق متاثرین نے گزشتہ رات زمزمہ پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے واقعے ڈیفنس میں ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا جس کے بعد اب ان ریسٹورنٹ کوسیل کردیا گیاہےجبکہ کھانے کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ کلیم امام نے مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔