کراچی: صوبہ سندھ میں فصلوں کی کمی کے حوالے سےمحکمہ زراعت سندھ نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کو معاہدے کے مطابق پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے سندھ میںفصلیں متاثر ہوئیں۔
محکمۂ زراعت نے رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کم پانی کی وجہ سے کپاس، گنے اور چاول کی کاشت کم ہوئی، جس سے صوبے کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ پانی کے معاملے پر سندھ کو دیوار سے لگایاہے جس کی وجہ سےسندھ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کے کاشت کاروں کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت ملک کی زراعت پر توجہ دے۔