اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین شپ کے معاملے پر ہم ایک اصول پر کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری منظور نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوئی نیب نہیں ہے جو نیب کی طرح کام کرے ، اس نے دیکھنا ہوتا ہے کہ کسی جگہ سائن نہیں ہوئے اور اگر سائن نہ ہوئے ہوں تو وہاں آڈٹ کا اعتراض ہوجائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نیب اس دن ختم ہوجاتی جب وہ ایک خاص نقطہ نظر کے تحت ہاتھ ڈالتی ہے ، نیب توبنی ہی پارٹیاں توڑنے کیلئے ہے ، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں نیب پر کوئی اعتراض نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ بلا امتیاز ہورہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ہم احتساب اپنے سے شروع کریں تو پھر علیم خان اور جہانگیر ترین کوپکڑیے اور باہر سے پیسے لیکر آنے ہیں تو علیمہ خان سے شروع کیجئے کوئی آپ کونہیں روکے گا ۔