سابق صدر مشرف نےبیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ چیلنج کر دیا گیا ۔جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں 15 اکتوبر کو سابق صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا،سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق فیصلے سے درخواست گزارکے حقوق متاثرہورہے ہیں،خصوصی عدالت کابیان ریکارڈکرنے کیلئے کمیشن کاقیام غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے حکم نامے کی کوئی نظیر نہیں ملتی،خصوصی عدالت کے حکم نامے کوغیرآئینی قراردےکرکالعدم قراردیا جائے،درخواست میں سیکرٹری قانون وانصاف،سیکرٹری داخلہ اوررجسٹراروفاقی شرعی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔