کراچی: کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے کے بعد جاں بحق ہونے والے2 بچوں کی تدفین کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد اور احمد کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد عائشہ میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کےبعد بچوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے جہاں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔