وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کیلئےاہم اقدامات کاجلداعلان کریں گے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان جلد کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے سے قبل وزیراعظم صوبے کے قیام سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان کریں گےجبکہ وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے جو اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ کا مہینے میں ایک اجلاس جنوبی پنجاب میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اس خطے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔