اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ28سے30ہزاربچے اسکول سےباہرہیں، ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں اس لیے یکساں تعلیمی نظام کی تیاری کیلیے اقدمات کیے جارہےہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کےمیدان میں سارے پاکستانی برابرہیں،طلبا کواسکول کی سطح پرہنر سکھائےجائیں گےاس لیے اسکول لیول پرہنر سکھانےکیلیے بھی کوشش کررہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کےمسائل سیاست سےبالاتر ہیں، حکومت کاتعلیم کےمیدان میں آگے بڑھنےکاپختہ عزم ہے، جدیدٹیکنالوجی کےتحت اساتذہ کوتربیت دی جائےگی،یکساں تعلیمی نظام سےمتعلق سفارشات جلدوزیراعظم کو پیش کرینگے۔