این آر او صرف ایک ہی شخص مانگ رہاہے،شیخ رشید

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک ہی شخص این آر او مانگ رہا ہے اوروہ شہبازشریف ہےاورآصف علی زرداری شروع سے ہی جیل کا خام مال ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشیخ رشید احمد نے کہاکہ سعودی عرب کے بعد ابوظہبی سے بھی ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں اور چین سے جتنا بڑا پیکج عمران خان کی حکومت کو مل رہا ہے اتنا بڑا پیکج آج تک پاکستان کو نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو علم ہو گیا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار ایک ایماندار وزیراعظم ملا ہے۔