اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاکہ اسلام آباد کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے اور یہ پلان چار ماہ میں بنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی ڈی اے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاہے کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان 58سال بعد بھی نہیں بن سکا جبکہ پلان ہر بیس سال بعد بننا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ ہوگئی ہے جبکہ با رشیں کم ہوگئی ہیں۔