افغانستان نےایس پی طاہرداوڑکاجسدخاکی پاکستان کےحوالےکردیا

اسلام آباد:افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔