کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پی ٹی آئی نے بڑے دعوے کیے لیکن اب تک نتیجہ صفرہے حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی ناکامیاں سامنے لائیں گے ۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت بہتر کرنے کے لیے دعوے تو بڑے کیے گئے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اسمبلی فلورپرسوالوں کے جواب دینے کادعویٰ کیاتھا لیکن وزیراعظم عمران خان ایوان کارخ ہی نہیں کررہے،وزیراعظم توکیاوزراءبھی جواب دینے کیلئے تیارنہیں ہیں ۔