کراچی :فیسوں کے معاملے پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پرمحکمہ تعلیم سندھ نے سٹی اسکول اور بیکن ہاؤس اسکول کے سندھ بھر میں قائم کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق عدالتی احکامات پر سٹی اسکول کے 56 کیمپسز اور بیکن ہاؤس اسکول کے 65 کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔
اسکولوں کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولزنے دونوں تعلمی اداروں کو پانچ خطوط لکھے لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔
نوٹس کے مطابق 7 روز میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوا تواسکولوں کی رجسٹریشن بحال ہوجائے گی لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔