اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان شیڈول میں تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی گزشتہ ماہ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں تاہم اب زلمے خلیل زاد کو افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کرنا تھا۔