اسلام آباد:وزارت داخلہ کی جانب کہا گیاہےکہ نواز شریف، انکی صاحبزادی اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، محمد صفدر،، مریم نواز ،حسن نواز، حسین نواز اوراسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جب کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔