راولپنڈی :ـترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کی افغانستان منتقلی اوروہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور اس سے ظاہرہوتاہے کہ معاملہ دہشت گرد تنظیم تک نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرجاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے،
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن ہم اس بات کو دہرانا چاہتے ہیں کہ افغان سیکیورٹی حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کو روکنے کے لیے آہنی باڑلگانے میں تعاون کریں۔